چونکہ رواں سال کووڈ 19 کی مہاماری سے ریاستی سرکار نے تمام طرح کی سرگرمیاں منسوخ کی ہیں، جس کے باعث سالانہ امرناتھ یاترا بھی کافی متاثر ہوئی، جبکہ مقامی پنڈتوں کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی پنڈت بھی اس سال چھوٹے امرناتھ کے درشن سے محروم ہی رہے۔
اس پراچین غار کے درشن کرنے کے لئے ہر سال نہ صرف مقامی ہندو بلکہ ریاست سے باہر جو ہندو رہتے ہیں، امر ناتھ غار جانے سے قبل اس پراچین جگہ کا رُخ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی روز تک یہاں قیام کرتے ہیں، جس سے آستھا سے بھرے مذکورہ مقام پر لوگوں کا تانتا لگا رہتا تھا، جبکہ یہاں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام بھی ہوا کرتا تھا۔
تاہم رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے امیدوں سے لیس یہ پراچین مندر خود اپنی ویرانیاں بیان کر رہا ہے۔ پراچین مندر کی اہمیت اور اس کی افادیت کے حوالے سے کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی مندر ہے چونکہ اس مندر کی اپنی ایک تاریخ ہے اور ہندو مذہب کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔