جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر آج احتجاج کیا۔
اننت ناگ میں بجلی ملازمین کا احتجاج - Anantnag of Jammu and Kashmir
محکمہ بجلی میں عارضی ملازمین کے طور پر کام کررہے لوگوں نے اپنے مطالبات کو لے کر آج اننت ناگ احتجاج کیا۔
اننت ناگ میں بجلی ملازمین کا احتجاج
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے مذکورہ محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم اب تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ جبکہ سابقہ حکومت کی جانب سے کئی بار مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن آج تک مستقل نہیں کی گئی۔
ویڈیو
احتجاجیوں نے کمپنی کے خلاف بھی زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔ اور ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہوئے عارضی ملازمین کی باز آبادکاری کا بھی مطالبہ کیا۔