جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گنڈکمال علاقے کے ایس ٹی حلقے میں بجلی نظام خستہ حال ہے۔ بجلی کے کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی ترسیلی لائنیں رہائشی مکانوں اور درختوں سے لٹکی ہوئی ہیں جس سے عوام کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے اور معمولی ہوائیں، بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ہفتوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نظام کی اس خستہ حالت سے اب یہ لوگ کافی پریشان ہیں جس کی وجہ سے ان کے زیر تعلیم بچوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقہ ایس ٹی حلقہ ہے اور انہیں ایک سال قبل 108 کے حساب سے بل ادا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم گزشتہ ایک سال سے انہیں 374 روپے کے حساب سے بجلی فیس ادا کرنی پڑتی ہے جبکہ یہ لوگ صرف چھ مہینوں میں یہاں ہوتے ہیں اور باقی چھ ماہ بیکھ یعنی مال مویویشوں کے ساتھ جنگلوں میں ہوتے ہیں۔