جموں و کشمیر میں برفباری کے بعد ضلع ریاسی کے پہاڑی علاقوں میں تیسرے روز بھی بجلی غائب رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع ریاسی کے بالائی علاقہ جات بدھن،کرمکٹھا، سجرو، ہاڑیوالا،چٹاباس، تولی بننا ،انگرالہ، شیدول ، لار، کھوڑ، گلابگڑھ،برنسال، دیول، نہوچ وغیرہ کے علاوہ درجنوں دیہات میں تیسرے روز بھی بجلی کی سہولت متاثر رہی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے تمام کام چھوٹے ملازموں پر چھوڑے ہوئے ہیں اور یہاں کئی برس قبل بجلی کی تاریں اور کھمبے لگائے گئے ہیں جن کی مرمت نہیں کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو کئی دنوں تک بجلی کے بغیر رہنا پڑتا ہے۔