وہیں قصبہ پانپور کے لوگوں نے آج بجلی کی غیر ضروری کٹوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کے ملازمین کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پانپور میں واقع پاور اسٹیشن کا 6.3 واٹ ٹرانسفارمر بار بار خراب ہو جاتا ہے۔
قصبہ پانپور کے لوگوں نے آج اے۔ڈی۔سی اونتی پورہ کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں بلکہ طلبا بھی متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا محکمہ پی۔ڈی۔ڈی اگرچہ ان سے ہر ماہ بجلی فیس کی وصولیابی کرتی رہتی ہے تاہم انہیں بجلی نہ ہونے کے برابر دی جا رہی ہے۔