بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - مقامی آبادی کو سخت مشکلات
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پٹن چندر سیر علاقے کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
By
Published : May 17, 2020, 5:50 PM IST
احتجاج کرنے والے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پٹن چندر سیر گاوں کے لوگ گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
ان کا کہنا تھا کہ وہ بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں محکمہ کی طرف سے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی بنیادی ضروریات کے کام پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔
ایک طالبہ نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے رات کو پڑھ نہیں پاتے ہیں جس سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
علاقے کے لوگوں نے ضلع کمشنر ڈاکٹر جی این یتو سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے۔