اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: ڈاک خانہ ملازم کی لاش کمرے میں لٹکی ملی

جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ میں ڈاک خانہ ملازم کی لاش کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ متوفی شبیر احمد نائیکو واری پورہ کا رہنے والا تھا۔

Jk-kul-1-Man found hanging in Qazigund-10020
ڈاک خانہ ملازم کی لاش کمرے میں لٹکی ملی

By

Published : May 16, 2021, 12:15 PM IST

کولگام ضلع کے قاضی گنڈ میں ملازم کی لاش کرایے کے کمرے میں لٹکی ملی ہے۔ متوفی کی پہچان شبیر احمد نائیکو (35) ولد ثناء اللہ نائیکو، ساکن واری پورہ کنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

متوفی ڈاک خانہ میں کام کرتا تھا اور وہ قاضی گنڈ میں کرایہ کے کمرے میں رہائش پزیر تھا۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ہمیں ہفتہ کے دوپہر واقعے کی اطلاع ملی جس کے فوراً بعد وہاں ایک ٹیم بھیجی گئی اور متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد مزید تفتیش شروع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details