اطلاعات کے مطابق چار روز قبل نزیر احمد بڑانہ نامی پورٹر فوج کیلئے ساز و سامان لیکر ٹی ایم جی پکٹ کی جانب روانہ ہوا جو کنٹرول لائن کے نزدیک واقع ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق بڈانہ کھوڑوں پر سامان لاد کرنوگام سیکٹر میں واقع 17 بریگیڈ کی ایک پکٹ کی جانب جارہا تھا اور اسی دوران علاقے میں موسم خراب ہوگیا۔
شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے 22 سالہ مزدور کی موت واقع ہوئی ہے۔