اونتی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اونتی پورہ کے جوبیارہ میں ناقص نکاسی نظام کی وجہ سے محلے کے مختلف حصوں میں پانی جما ہونے سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ اس جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اونتی پور ہ کے نزدیک واقع جوبیارہ میں پرانی قومی شاہراہ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں اور مکانات زیرآب آگئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جب بھی بارش ہوتی ہے تو ان کے لیے نئی مصیبتیں کھڑی ہو جاتی ہیں کیونکہ علاقے میں ڈرینیج سسٹم نہیں ہے۔