اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سب سے پہلے 4 جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے' - کوروناوائرس

جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

' آن لائن کالاسز شروع کرنے سے پہلے 4جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے'
' آن لائن کالاسز شروع کرنے سے پہلے 4جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے'

By

Published : Apr 11, 2020, 9:02 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

اس حوالے سے پونچھ کے کئی طلباء سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کو حقیقت میں طلباء وطالبات سے ہمدردی ہے تو تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے تاکہ طلبا آن لائن کلاسز کا فائدہ اٹھا سکے۔

' آن لائن کالاسز شروع کرنے سے پہلے 4جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے'

طلبا نے کہا کہ ' مرکزی علاقے میں 4 جی انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی کے باعث عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 2 جی موبائل انٹرینٹ سروس کی وجہ سے طلبا کا کافی وقت ضائع ہوتا ہے اور ساتھ ہی انٹرنیٹ ڈاٹا بھی برباد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ٹوجی انٹرنیت خدمات کے استعمال سے عوام بالخصوص طلبا کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔

عاس ملک نے طلبا کی تعلیم کو برقرار رکھنے کے لیے انتطامیہ کی جانب سے لیے گئے اس اقدام کی ستائش کی لیکن انہوں نے کہا کہ بغیر انٹرنیٹ سہولت کے سب کچھ بے کار اور بے فائدہ ہوگا۔ '

سرفراز احمد نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ' وہ جلد از جلد مرکزی حکومت پر زور ڈالیں کہ وہ جموں وّکشمیر میں 4جی انٹرنیٹ خدمات بحال کریں تاکہ آن لائن کلاسز سے طلباء بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔'

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details