اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: پاکستانی شیلنگ سے دو مکانات کو نقصان

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے پاکستان نے ضلع پونچھ کے شاہ پور کے کائیا میں بھارتی فوج کی فارورڈ پوسٹز (اگلی چوکیوں) کے علاوہ رہائشی علاقوں میں گولہ باری کی۔

Poonch: pakistan violated ceasefire on 7th consecutive day
پونچھ: پاکستانی شیلنگ سے دو مکانات کو نقصان، ایک گھوڑا زخمی

By

Published : Mar 18, 2020, 7:19 PM IST

Updated : Mar 18, 2020, 11:54 PM IST

جموں و کشمیر میں آج ساتویں روز بھی پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور ایک گھوڑا زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے پاکستان نے ضلع پونچھ کے شاہ پور کے کائیا میں بھارتی فوج کی فارواڈ پوسٹز (اگلی چوکیوں) کے علاوہ رہائشی علاقوں میں گولہ باری کی۔ بعد ازاں كيرنی، گنترييا، قصبہ اور کنٹرول لائن کے نزدیکی علاقوں میں مارٹر شیلنگ شروع کر دی گئی جس کی وجہ سے سرحدی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پونچھ: پاکستانی شیلنگ سے دو مکانات کو نقصان، ایک گھوڑا زخمی

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بھی پاکستانی فائرنگ کا مؤثر جواب دے رہی ہیں۔

شاہ پور کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہونے والی گولہ باری سے مقامی آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفط فراہم کیا جائے اور ان کے لیے بنکر بنائے جائے۔

Last Updated : Mar 18, 2020, 11:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details