ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے منڈی میں ڈگری کالج کی منظوری تو دی تھی لیکن ابھی تک ڈگری کالج کی عمارت تعمیر نہیں ہو سکی ہے۔
منڈی کے لوگوں کی مشکلات کب حل ہوگی؟ اس دوران سول سوسائٹی منڈی کے آرگنائزر عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ 'منڈی کو ڈگری کالج دینا انتظامیہ کا اچھا قدم تھا۔ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو سکا ہے۔'
انہوں نےکہا کہ 'یہاں کے غریب عوام اپنے بچوں کو پونچھ بھیج کر تعلیم نہیں دلوا سکتے تھے لیکن ڈگری کالج کی فراہمی سے یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ اب ان غریبوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع نصیب ہوگا۔'
عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ 'منڈی بائی پاس پل کا کام بھی جوں کا توں ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا جام ایک دو گھنٹے لگا رہتا ہے جس سے راہگیر اور سکولی طلبا و طالبات پریشانیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔'
انہوں نے ڈگری کالج کی عمارت اور بائی پاس پُل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تا کہ عوام کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔