اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: آتشزدگی کے سبب متعدد دکانیں خاکستر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی بلاک لورون میں آتشزدگی کے سبب 9 دکانیں جل کر خاک ہوگئیں۔ آگ لگنے کے بعد فوجی جوان اور مقامی لوگوں نے اس پر قابو پانے کی کوشش کی۔

نو دکا نیں جل کر راکھ
نو دکا نیں جل کر راکھ

By

Published : Jun 19, 2021, 6:06 PM IST

آتشزدگی کے سبب دکانوں میں رکھے سامان جل گئے۔ مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فائر بریگیڈ عملہ بروقت کارروائی کرتا تو اتنی زیادہ دکانیں آگ کی زد میں نہیں آتیں۔

نو دکا نیں جل کر راکھ


لوگوں نے مزید کہا کہ 'غریب لوگوں نے قرض لے کر دکانیں شروع کی تھیں لیکن آتشزدگی کے باعث ان کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مقامی افراد، فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں :ڈوڈہ: آتشزدگی کے سبب محکمہ تعمیرات عامہ کا اسٹور خاکستر

واضح رہے کہ چند روز قبل سے ہی یہ دکانیں کھلی تھیں کہ یہ حادثہ پیش آیا اور سارا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس تھانہ لورون میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقامی لوگوں نے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی مالی مدد کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details