جس میں جالیاں کے عوام نے منڈی ساوجیاں سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا -
ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ کئی روز سے بجلی ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے۔ محکمہ والے آتے ہیں اور دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔ کئی روز سے بجلی کی ناقص کارکردگی اور آنکھ مچولی سے عوام کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے'۔
محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج اس موقع پر تحصیل دار منڈی نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی مشکلات کا حل جلد از جلد کیا جائے گا اور محکمہ بجلی کو اس حوالے سے جلد موقع پر بھیج کر ٹرانسفارمر کے مسائل کو حل کیا جائے گا-'
اس حوالے سے خواجہ محمد یونس اور ہاجرہ بیگم نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ عرفان مغل کو بتایا کہ 'گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بجلی محکمہ کی جانب سے جالیاں کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ 70 گھروں پر مشتمل اس محلہ جالیاں کا بجلی ٹرانسفارمر ڈیڑھ ماہ سے جلا ہوا ہے۔ عوام، بجلی بل کی ہر ماہ ادائیگی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی انہیں بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔'
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو سے اپیل کی ہےکہ 'وہ محلہ جالیاں کے ساتھ محکمہ بجلی کی جانب سے ہو رہی ناانصافی کا فوراً نوٹس لیں تاکہ عوام کو انصاف مل سکے۔'