اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی تحصیلدار کے خلاف سول سوسائیٹیز کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں سول سوسائٹی نے یوم جمہوریہ کے پیش نظر میٹنگ میں مدعو نہ کیے جانے پر ایک ہنگامی و احتجاجی میٹنگ کا منعقد کی۔

منڈی تحصیلدار کے خلاف سول سوسائیٹیز کا احتجاج
منڈی تحصیلدار کے خلاف سول سوسائیٹیز کا احتجاج

By

Published : Jan 25, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:29 AM IST

میٹنگ کی صدارت منڈی کے سرپنچ مبشر بانڈے نے کی اور سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی، امیرالدین گریستو، عبدالحق کے علاوہ متعدد لوگوں نےمیٹنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر سبکدوش لیکچرر امیرالدین گریستو نے کہا کہ' تقریباً 60 برسوں کے بعد منڈی میں اس طرح کا واقع پیش آیا ہے کہ جب تحصیل انتظامیہ کی جانب سے منڈی کے معززین اور سول سوسائٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یوم جمہوریہ ہمارا قومی تہوار ہے، ہم یوم جمہوریہ کی مخالفت نہیں کرتے لیکن تحصیل انتظامیہ کے اس طرح کے اقدام بل الخصوص تحصیلدار منڈی کی جانب سے پہلی بار ایسا قدم اٹھانا قابل مذمت ہے'۔

منڈی تحصیلدار کے خلاف سول سوسائیٹیز کا احتجاج

سول سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی نے کہا کہ 'گزشتہ کئی برسوں سے منڈی کی عوام یوم جمہوریہ اور یوم آزادی بڑے جوش و خروش سے مناتے آئے ہیں اور آئندہ بھی مناتے رہیں گے لیکن اس سال تحصیلدار منڈی نے یہاں کے معززین اور سول سوسائٹی کو جس طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں'۔

منڈی کے سرپنچ مبشر حسین بانڈے نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ میٹنگ میں مدعو نہ کیے جانے کے تعلق سے جب وہ تحصیلدار سے بات کرنے ان کے دفتر پہنچے تو تحصیلدار نے انھیں سخت لہجے میں دفتر سے باہر نکل جانے کو کہا۔

بانڈے نے منڈی کے تحصیلدار کے دفتر میں پیش آئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لفٹینینٹ گورنر سے اپیل کریں گے کہ اس معاملے کی انکوایری کی جائے اور ساتھ ہی تحصیلدار کا تبادلہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر رسم پرچم کشائی منڈی کے سرپنچ کے ہاتھوں سے ہی انجام دی جائے گی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details