اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی پر کارروائی - پونچھ میں حکمنامہ کی خلاف ورزی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے 10 ڈرائیورز اور 10 دکانو ں کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پونچھ: ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج
پونچھ: ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج

By

Published : Mar 21, 2020, 11:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کورونا وائرس کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔

پونچھ: ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج

تحصیل انتظامیہ ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال، تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار، ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار، نا ئب تحصیلدار مینڈھر محمد اشقاق کے علاوہ کئی دیگر افسران نے مینڈھر قصبے اور گردو نواح کے علاقو ں کا دورہ کیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 10 مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ڈی ایم مینڈھر اور تحصیلدار نے دفعہ 188 کے تحت دکانوں کو سیل کرکے 10 خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار نے بتایا کہ 'ضلع ترقیا تی کمشنر پونچھ کے حکمنامہ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف ہم نے کا روائی کی ہے اور 10مسافر گاڑیو ں کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'تحصیلدار مینڈھر نے بھی 10دکانو ں کو سیل کیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details