ڈائٹ نمائندے کے مطابق ضلع کے ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کولگام میں جمعرات 24اکتوبر کو منعقد ہونے والے بی ڈی سی انتخابات کے لئے پولنگ عملے کو ٹریننگ دی گئی۔
انتخابات کے عمل کو شفاف اور احسن طریقے سے عملانے سے متعلق پولنگ عملے پر زور دیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں ریٹرنگ افسروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔