اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کے منتازعہ بیان پر سیاسی ردعمل

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے متنازع بیان پر سیاسی جماعتوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا بیان غیر ضروری ہے جس سے سیاست دانوں کو مزید جانی خطرہ لاحق ہوگا۔

گورنر کے منتازعہ بیان پر سیاسی ردعمل

By

Published : Jul 22, 2019, 4:38 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ گورنر کو بیان بازی کے بجائے عوامی مسائل پر کام کرنا چاہئے۔

گورنر کے منتازعہ بیان پر سیاسی ردعمل

پی ڈی پی کے سابق وزیر غلام نبی لون نے بتایا کہ گورنر کو ریاست کے رشوت خوری مخلاف قانون کا استعمال کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کو ثبوت کی بنیاد پر کاروائی کرنی چاہئے نہ کہ ہر کسی سیاست دان پر الزام لگا کر انکے گلے میں تلوار لٹکائے۔

نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر سلمان ساگر نے کہا کہ گورنر کے بیان سے ریاست کے حساس حالات میں مزید خلل پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں عوامی مسائل کی بھر مار ہے اور گورنر کو بیان بازی کے بجائے انہیں مسائل پر کام کرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ گورنر ستیہ پال ملک نے کرگل میں عوامی خطاب کے دوران کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کو پولیس اہلکاروں کے بجائے رشوت خور سیاست دانوں کو مارنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details