کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وران پولیس انتظامیہ نے انتہائی انتہائی مستعدی کا ثبوت دیتے ہوئے حاجن بانڈ ی پورہ علاقہ کی ایک حاملہ خاتون کو وقت پر ہسپتال پہنچا کر اپنی ڈیوٹی کے علاوہ انسانیت کا ثبوت پیش کر کر مثال قائم کیا۔۔
شمالی کشمیر کےحاجن بانڈی پورہ کے ایک دو افتادہ گاؤں کے عبدالحمید میر نے حاجن پورہ پولیس کواسٹیشن میں فون کر کے پولیس سے مدد مانگی جس پر پولیس انتظامیہ کافی مستعدی اور تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ان کی مدد کی۔