اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے پیش پیش

اس وبا میں جہاں پولیس اہلکار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہیں وہ آگے آکر لوگوں کی مدد بھی کررہے ہیں۔

پولیس اہلکار ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے پیش پیش
پولیس اہلکار ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے پیش پیش

By

Published : May 21, 2020, 12:11 AM IST

ایس ڈی پی او گندو نواز احمد کھانڈے اور ایس ایچ او گندو کی نگرانی میں پولیس سب انسپکٹر نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں مشروبات تقسیم کئے ہیں۔

پولیس اہلکار ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے پیش پیش

ادھر جموں و کشمیر کا ایک پولیس افسر محمد شفیع جو گندو (گواڑی ) چھانگا علاقے میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ جہاں وہ دیانتداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے وہ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آتا ہے۔

مذکورہ آفیسر نے بھلسہ میں قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے افراد میں آج پھل و دیگر مشروبات تقسیم کیے۔

پولیس سب انسپکٹر محمد شفیع اس وباء کے دوران شروع سے ہی غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس افسر کے اس اقدام کی سماج کے مختلف حلقوں میں سراہنا کی جا رہی ہے ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details