جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے گاڑی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 100 بوتل کوڈین فاسفیٹ برآمد کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق آج شام اننت ناگ کے کے پی روڈ پر پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی اس دوران سامنے سے آرہی ایک گاڑی کو پولیس نے تلاشی کے لئے روکا جس سے کوڈین فاسفیٹ کی 100 بوتلیں برآمد ہوئی۔ موقع سے پولیس نے معاملہ درج کرکے قیصر رشید وانی کو گرفتار کر لیا ۔
اس موقع پر ایک پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کے کئی روز سے خفیہ شکایت موصول ہو رہی تھی کہ اننت ناگ کیپی کے آس پاس کچھ لوگ منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں۔ جس کے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔
مزید پڑھیں: