پلوامہ:جموں وکشمیر پولیس جہاں ایک جانب منشیات مخالف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس مہم میں پولیس کو منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو پکڑنے میں کامیابی مل رہی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع پلوامہ کے نیوہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں نیوہ اور اس سے ملحقہ دیہات کے بچے شرکت کررہے ہیں۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے منسلک کرنا اور منشیات سے دور رکھنا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے کہاکہ ان کے ہمراہ ضلع پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں علاقے کی 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے پلوامہ پولیس خاص کر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کی جانب یہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے یہاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔