اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل سے زخمی - گارڈ کی ڈیوٹی پر مومور

زخمی پولیس اہلکار ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں گارڈ کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔

پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل سے زخمی
پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل سے زخمی

By

Published : Nov 16, 2020, 9:11 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں ایک پولیس اہلکار، اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ پولیس اہلکار ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں گارڈ کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ پولیس اہلکار کی شناحت غلام حسن ڈار ساکنہ سوگن شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔

اگرچہ حادثے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر ضلع ہسپتال میں داخل کیا کیا گیا لیکن مزید علاج کے لئے اسے بون اینڈ جونیٹ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

اے ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے اس واقعے کی تصديق کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ تاہم اس کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details