اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: تقریباً 6 کروڑ کی منشیات برآمد - اگلی نسل نشیلی ادویات کی نذر نہ ہوجائے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق کشمیر کے خطے میں بیرون اور دیگر منشیات کا بڑھتا استعمال نئی نسل کو ذہنی امراض کے علاوہ دیگر سنگین مسائل کا شکار بھی بنا رہا ہے۔

پولیس نے تقریباً 6 کروڑ کا منشیات برآمد کرلیا
پولیس نے تقریباً 6 کروڑ کا منشیات برآمد کرلیا

By

Published : Sep 18, 2020, 4:30 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے بھاری مقدار میں براون شوگر اور نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس نے بڑی مقدار میں برون شوگر اور نشیلی ادویات کو ضبط کیا ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق کشمیر کے خطے میں ہیرون اور دیگر منشیات کا بڑھتا استعمال نئی نسل کو ذہنی امراض کے علاوہ دیگر سنگین مسائل کا شکار بھی بنا رہا ہے۔

بعض ماہرین کی رائے میں گزشتہ تیس برسوں میں بندوق نے کشمیر کی ایک نسل کو کھایا اور اب ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں اگلی نسل نشیلی ادویات کی نذر نہ ہوجائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details