بارامولہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی یو ٹی جموں و کشمیر میں بھی منشیات کے اسعتمال اور اس کے دھندے سے منسلک افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ پچھلے تین مہینوں میں پولیس نے منشیات مخالف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے جس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی ہوئیں اور بڑے پیمانے پر منشیات کو بھی برآمد کئے گئے۔
ضلع بارہمولہ کی پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو تیز تر کرتے ہوئے سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے 120 منشیات فروشوں کو گرفتار کی۔پولیس نے ان کے پاس سے کروڑوں روپے کی مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ۔ بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جنوری، فروری اور مارچ کے دوران پولیس نے 75 کیس درج کرکے 120 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ 10 کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔