اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Eve Teasers Arrested بارہمولہ میں چھیڑخانی کے الزام میں دو افراد گرفتار - پولیس نے زنانہ پارک خواجہ باغ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے زنانہ پارک خواجہ باغ میں ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد کو چھیڑخانی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

بارہمولہ پولیس نے چھیڑخانی کے الزام میں دو افراد گرفتار
بارہمولہ پولیس نے چھیڑخانی کے الزام میں دو افراد گرفتار

By

Published : Jul 7, 2023, 6:45 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے زنانہ پارک خواجہ باغ میں ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی۔ اس شکایت میں بتایا گیا کہ دو افراد جن کے نام عاقب سلام بھٹ (پونٹی) ولد عبدالسلام بھٹ اور یاسر احمد بھٹ ولد فیاض احمد بھٹ دونوں فتح پورہ کے رہائشی ہیں، ان دونوں نے بارہمولہ کے زنانہ پارک خواجہ باغ میں ایک لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور واردات انجام دینے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے۔

اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تھانہ بارہمولہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ بارہمولہ پولیس نے انسپکٹر ولایت حسین ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی سربراہی میں دونوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور کیس کی مزید تفتیش جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dress Code For Devotees باوا والی ماتا مندر میں عقیدت مندوں کیلئے ڈریس کوڈ کا نفاذ

بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ خواتین شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس قسم کی تمام شکایات کے ساتھ آگے آئیں۔ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details