اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیروئین ضبط، ایک گرفتار - ہیروئین

ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ میں ہندوارہ پولیس نے ہیروئین کے ساتھ ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہیروئین ضبط، ایک گرفتار

By

Published : Jul 13, 2019, 3:20 PM IST

اطلاع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک سنٹرو کار سے بم کو ناکارہ بنانے والے عملے کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 750 گرام ہیروئین ضبط کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس ہیروئین کی قیمت 20 لاکھ سے زائد بتائی جارہی۔

پولیس نے بتایا کہ ہندوارہ پولیس نے چوگل میں ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک سنٹرو کار حراست میں لیا ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 01 وی 1178 ہے۔

جس میں سوار ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ پولیس اہلکار بیلٹ نمبر 242 مشتاق احمد پیر ولد عبدالاحد پیر ساکنہ کلمونہ ویلگام ایک لفافے میں 750گرام ہیروئین کہیں لیکر جارہا تھا جس کی مارکیٹ ریٹ دو لاکھ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details