اطلاعات کے مطابق شوپیان پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ ایک ٹرک زیر نمبر JK01D- 2504 میں منشیات بھرا ہوا ہے، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو پکڑا اور اس ڈرائیور کو گرفتار کیا۔
شوپیاں میں 4 منشیات فروش گرفتار پولیس 4700 کوڈین بوتلیں برآمد لی اور ٹرک کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 61/2020 U / S 8/22 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن شوپیان میں درج کیا گیا تھا اور تفتیش شروع کی اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ یہ سامان اس ٹرک میں منشیات فروشوں کے ذریعہ دہلی سے لایا گیا اور شوپیان پہنچایا جانے کا منصوبہ تھا۔
پولیس نے آگے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے دیگر تینوں اسمگلروں کو ایک سومو سے گرفتار کرلیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی ستائش کی ہیں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کی مانگ کی ہیں۔ گرفتار شدگان کی شناخت سجاد احمد میر، ریاض احمد اور شوکت احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔