بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں منشیات کے استمال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔اسی درمیان بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ سائکوٹروپک ڈرگس برآمد کئے۔ ذرائع کے مطابق بڈگام پولیس کی ہمہامہ چوکی کی ایک پولیس پارٹی نے ہمہامہ چوک پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی لوڈ کیرئیر (چھوٹا ہاتھی) رجسٹریشن نمبر JK04G-6063 کو روکا جس میں ایک شخص سوار تھا۔ پوچھ گچھ پر ڈرائیور نے اپنی شناخت اشفاق احمد خان مونا ولد عبدالرحمان خان ساکن شیخ پورہ کے طور پر بتائی ہے۔
گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کی تلاشی کے دوران کوڈین کی 10 بوتلیں (100ml) اور Spasmo-Proxyvon Plus کی (61 کیپسول) برآمد ہوئیں۔ جس کے بعد ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ اسی طرح پولیس تھانہ چاڈورہ نے پانزن میں ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پایا، جس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس کی سات چھڑیاں جیسے ممنوعہ مادہ مکئی کے چھلکے کے پتوں سے ڈھکی ہوئی۔ 140 گرام وزنی برآمد ہوئی۔اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں اس کی شناخت نثار احمد شیرگوجری ولد غلام حسن شیرگوجری ساکن پانزن چاڈورہ کے نام سے ہوئی ہے۔