کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کانکنی اور نقل و حمل کے لیے 05 افراد کو گرفتار کیا اور پانچ گاڑیاں ضبط کیں۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔
ایس۔ ایس۔ پی کولگام کی ہدایت پر اور ایس۔ ایچ۔ او کی قیادت میں پولیس پارٹی نے ایک قریبی نگرانی میں ماتلہامہ، کولگام میں گشت کے دوران پانچ افراد (ڈرائیور) کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ زنی پورہ، پامپورہ،فیاض احمد ریشی ولد نذیر احمد ریشی ساکنہ لیتھ پورہ، پلوامہ،بلال احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ولد لیتھ پورہ، پلوامہ،جاوید احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکنہ لیتھ پورہ، پلوامہ کے طور پر ہوئی یے ۔