منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کمپلکس منڈی کے سامنے جہاں محکمہ دیہی ترقی کا بلاک دفتر بھی ہے "پلاسٹک بیلنگ مشین" گزشتہ ایک سال کے زائید عرصہ سے پڑی ہوئی ہے۔ اگرچہ لاکھوں روپیہ کی لاگت سے یہاں پلاسٹک کو کارآمد بنانے کی غرض سے یہاں لایا گیا تھا۔ تاکہ عوامِ منڈی کو پلاسٹک سے نجات دلائی جاسکے۔
تاہم گزشتہ ایک سال سے تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تحصیل انتظامیہ کے آنکھوں کے نیچے پڑی مشین زنگ آلودہ ہورہی ہے۔ جس کو لیکر لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ سرکار کا سوچھ بھارت ابھیان صرف تصاویر اور نمائیش کے ساتھ ساتھ کاغذوں تک ہی محدود ہے۔
زمینی حقائیق اس کے بلکل برعکس ہیں۔ اس حوالے سے سرپنچ بشیر احمد و نائیب سرپنچ فرید احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر پڑی لاکھوں روپے کی "پلاسٹک بیلنگ مشین" عوام کے کسی کام کی نہیں ہے۔ کیونکہ اس مشین کو عوامی مفاد کے لئے لایا گیا تھا۔