بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے پی ایل پنیا نے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد حملہ کی مدنظر امر ناتھ یاتریوں کو واپس بلایا جا رہا ہے اور دوسری طرف گورنر کہہ رہے ہیں کہ عوام افواہوں پر غور نہ کرے۔ان سب کے باوجود وہاں فوج کی تعیناتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔
'کشمیر میں غیریقینی صورتحال کو ختم کرے حکومت' - حکومت
کانگریس رکن پارلیمان اور پارٹی ترجمان پی ایل پنیا نے کشمیر میں عدم استحکام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے غیریقینی صورتحال کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میں جاری عدم استحکام کی صورتحال ختم کرے حکومت : پنیا
پنیا نے کہا اس تمام صورتحال سے یہ واضح ہے کہ کشمیر میں کچھ تو ہونے والا ہے لیکن کیا ہونے والا ہے. یہ کوئی نہیں جانتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی پوری صورتحال پر حکومت پارلیمنٹ میں تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنا چاہئے.