اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد شاہ پشتونیؒ کا سالانہ عرس - سیرت اولیاء کرام پر مفصل ومدلل روشنی ڈالی گئی

ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے گاؤں چکھڑی میں سید احمد شاہ پشتونی کا سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پیر احمد شاہ پستونی رحمت اللہ علیہ  کا سالانہ عرس
پیر احمد شاہ پستونی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس

By

Published : Dec 17, 2019, 12:28 PM IST

یہ زیارت شریف منڈی سے قریب 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے- جہاں ہر سال عرس بڑی عقیدت واحترام سے منایاجاتا ہے- کل رات سے کلمات اور درودسلام کی محفل اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا-

پیر احمد شاہ پستونی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس

دوسرے روز اہم پروگرام کا اہتمام کیا گیا - جس میں علماء کرام نے سیرت اولیاء پر مفصل ومدلل روشنی ڈالی -

مقرر خصوصی مفتی غلام محمد رضوی نے سیرت غوث اعظم حضرت سید عبدلقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے حوالے سے سامعین کو مستفید کیا - علماء کرام نے کہا کہ آج ہم سب کو اولیاء کرام کی تعلیم کو اپنانا چاہیے-

سچے اولیاء وہی ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں دین کی تابع کردیں اور دنیا سے بے رغبتی حاصل کی حضرت غوث اعظم رحمت اللہ علیہ کی بچپن کا سچائی کا واقع یہ واضح کرتا ہے- کہ اللہ والے ہمیشہ اللہ اور اس کے رسول کے احکام کے پابند ہوتے ہیں -

انہوں نے سامعین سے کہا کہ وہ اپنی زندگیوں کو اگر دین متین کی تابع کرناچاہتے ہیں تو اپنی زندگیوں میں سیرت اولیاء کو مضبوطی سے پکڑیں -

اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی زیارت شریف نے کہا کہ اس بار ہمیں امید تھی کہ انتظامیہ ہمیں تعاون دیں گی لیکن انتظامیہ کے صرف محکمہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ پولیس کے علاوہ کوئی کسی بھی محکمہ سے کوئی تعاون نہیں ملا بلکہ بجلی گذشتہ ایک ماہ سے بند ہے اور آج عرس کے موقع پر بھی بند رہی-

اس موقع پر مولانامفتی غلام محمد رضوی کے علاوہ دیگر علماء کرام سرپنچ حلقہ وممبران جن میں غلام محمد فوجی محمد حسین محمد یاسین شاہ نیاز احمد منگرال محمد شبیر بیگ عبدالرحمان بیگ محمد لطیف خان محمد رفیق اعجاز احمد تانترے نے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details