ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے دوران ایک بیان میں کہا گیا کہ’ کمشنر / سکریٹری پی ایچ ای ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے مشن کے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ’ محکمہ نے جموں و کشمیر کے ہر گھر کو 2022 تک پائپڈ واٹر سپلائی دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مشن کو 2024 تک مکمل طور پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ’ محکمہ مشن کے تحت طے شدہ اہداف کے حصول میں آنے والے منصوبہ پر تیزی سےکام کیا جا رہا ہے‘۔
ساہو نے کہا کہ’ مشن کو مرحلہ وار انداز میں انجام دیا جائے گا اور پہلے مرحلے کو جون 2020 تک عمل میں لایا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ جون 2021 تک اور تیسرا مرحلہ دسمبر 2021 تک شروع ہوگا‘۔