جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول کے صدر مقام پر پی ایچ ای کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
احتجاجیوں نے کہا کہ انتظامیہ انکے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' پی ایچ ای/ آبپاشی فلڈ کنٹرول اور محکمہ بجلی محکمہ کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو عرصہ دراز سے التوا میں پڑے مطالبات خصوصاً انہیں باقاعدہ بنانے، 12 ماہ کی تنخواہ حاصل کرنے کی غیر قانونی شرط کو ختم کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم 20 برسوں میں ان کے مطالبات کو حل نہیں کیا گیا'۔