سنہ 2003میں بڈگام کے چُرمجری، بیرو علاقے میں پرائمری ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کے اعلان کیا گیا تھا جس کے ایک سال بعد یہ ہیلتھ سینٹر ایک کرائے کے مکان میں شروع کیا گیا۔
سنہ 2018میں ہیلتھ سینٹر کو جدید عمارت میں منتقل کیا گیا، جہاں جدید آلات، مشینیں تو درکنار بجلی پانی جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
ہیلتھ سینٹر کی سڑک اتنی خستہ ہے کہ معمولی بارش کے دوران یہاں اس قدر کیچڑ جمع ہوجاتا ہے کہ مریضوں کو ہسپتال لے جانا مشکل ہوجاتا ہے۔