پلوامہ:جموں و کشمیر میں گزشتہ دیر رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس کی وجہ سے دریا میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔وہی مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آ گئی ہے جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے سے گزرنے والی آبپاشی نہر میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے کے سبب کھیتوں میں موجودہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے۔ ساتھی اس کی وجہ سے پلوامہ اونتی پورہ سڑک بھی زیر آب گئی ہے۔ رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کے پچھلے کئی سالوں سے محکمہ فلڈ کنٹرول کی نوٹس میں اس مسئلہ کو لایا گیا تاہم آج تک محکمہ کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کی وجہ سے اساں پاشی نہر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور جگہ جگہ باندھ ٹوٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچتا ہےجبکہ اس پر محکمہ خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے۔