مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قصبہ قدیم سے ضلع ہیڈکوارٹر کو جوڑنے والے دریائے چناب پر اسٹیل پل کو ضلع انتظامیہ نے عام مسافر کے ساتھ ساتھ چھوٹی گاڑیوں اور آٹو کو چلنے پر روک لگا دی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ضلع سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں نے افسر شاہی پر لوگوں کو بلاوجہ یرغمال بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی پل پر افسروں اور بارسوخ افراد کی گاڑیوں کو بلا روک ٹوک پل پر آنے جانے کی اجازت ہے۔
حتیٰ کہ حاملہ خواتین اور بیمار افراد کو ہسپتال پہچانے کو بھی پل پر تعینات سکیورٹی کے افراد جانے کی اجازت نہیں دیتے، جسکی وجہ سے ان لوگوں کو پل پار کرکے ہسپتال تک پیدل چلنا پڑتا ہے۔
عام شہریوں کا سوال ہے ضلع انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے پل کی مرمت کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ضلع رامبن کی چھوٹی مسافر بردار اور آٹو کو پل کے اوپر سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ضلع کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ چھوٹی گاڑیوں اور آٹو کو پل پر چلنے کی اجازت دی جائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ہے۔