یہ سڑک کورٹ کمپلیکس کے اندر داخل ہو کر قصبہ کے وارڈ نمبر تین اور وارڈ نمبر ایک سے گزرتی ہوئی ہائر سیکنڈری اسکول رامبن، رحمت مسجد اور وجے چوک کو جاتی ہے جو ان علاقوں کو جوڑنے والی واحد سڑک ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام پریشان - جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کا اہم راستہ خستہ حالی کا شکار ہے اور حکام اس کی طرف گزشتہ کئی ماہ سے توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام پریشان
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'محکمہ تعمیرات عامہ سے بار بار گزارش کرنے کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں اور مرمت نہ کی گئی۔'
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'معمولی بارش میں گندہ پانی دکانوں کے اندر آجاتا ہے، پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مصیبت ہے۔' بیمار، بزرگ اور اسکول جانے والے درجنوں لوگ گر کر حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری مرمت کرنے اور ملبہ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔