منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورین کے باشندوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بٹل کوٹ پنچائیت کے قریب تین وارڈوں کے لوگ پُل سے محروم ہیں۔ جس کے سبب علاقہ کے بزرگ, نوجوان, خواتین, اور بلخصوص سکولی بچوں کو سخت دشواریاں درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنی مشکلات اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے نالے کے آر پار گزرنے کے لیے عارضی طور پر لکڑی کی پُلی لگائی ہوئی ہے جس کے سہارے لوگ دریا کے آر پاز گزرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے جب علاقہ میں شدید بارشیں ہوتی ہے تو پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے وہ لکڑی کی پُلی بھی بہہ جاتی ہے اور علاقہ کے لوگوں کا آر پار رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ ا سکول, بازار, ہسپتال, و دیگر ضروریاتی زندگی کے لیے لوگوں کو نالے سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے اور اگر نالے پر پُل نہ ہو تو لوگوں کے لیے نالے میں سے گزرنا کسی خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے اکثر سکولی بچوں کو والدین نالے سے گزارنے کے لیے ساتھ آتے ہیں تاکہ کوئی بچہ نالے میں گر کر حادثہ شکار نہ ہو۔