منڈی: جموں و کشمیر تحصیل منڈی کے دور دراز علاقہ چھیلہ ڈھانگری, اتولی, سڑوئی, اعظم آباد, کے لوگوں گزشتہ کئی برسوں سے یہ مانگ ہے کہ ان دوردراز علاقوں کے لئے منی بسیں چلائی جائیں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔جس کو لیکر آج چھیلہ ڈھانگری کے ایک وفد بس اڈا منڈی پہنچے جہاں انہوں نے انجم ٹور ایڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق سے ملاقات کی اور منڈی تا اتولی کے لئے مناسب کرایہ کے ساتھ منی بس چلانے کی مانگ کی۔
سرپنچ عبدالرشید نے کہا کہ اگر چہ ایک عرصہ کے بعد ان علاقہ کو جانے سڑک مکمل ہوچکی ہے۔اس سڑک پر مکڈم بھی بچھائی جا چکی ہے۔ تاہم اس سڑک پر ابھی بھی بس سروس شروع نہیں ہوئی ہے۔تحصیل منڈی کے ان دوردراز علاقوں کی عوام آٹو وغیرہ کا مہنگا کرایہ نہیں دے سکتی۔اس لئے اس روٹ میں بس خدمات کی بحالی بے حد ضروری ہو گئی ہے۔