اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: بجلی کے تاروں سے مقامی لوگ پریشان - بجلی کے تار

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں محکمہ بجلی کے افسران کی لاپرواہی کے سبب کینٹھی پنچایت کے کرول گاؤں سے گزرنے والے ہائی وولٹیج لائنز مقامی لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

بجلی کے تاروں سے مقامی لوگ پریشان

By

Published : Jul 29, 2019, 12:02 AM IST

مقامی لوگوں کے مطابق متعدد بار محکمہ بجلی کے افسران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی کہ بجلی پول کی اونچائی کم ہے اور پول بھی بوسیدہ ہیں، لیکن اس کے باوجود افسران ٹس سے مس نہ ہوئے۔

بجلی کے تاروں سے مقامی لوگ پریشان

علاقہ میں ہائی وولٹیج بجلی کے تار رہائشی مکانوں کی چھتوں کے اوپرسے گزرنے کے ساتھ ساتھ چند مکانوں کے لینٹر سے چھو جاتی ہے جس کے سبب کھبی بھی بڑا حادثہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ' محکمہ بجلی نے کھمبوں کی جگہ بوسیدہ لکڑی کے پول کھڑے کرکے بجلی تاروں کو باندھ رکھا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے محکمہ کے سب ڈویژن انجینیئر رامبن راجیش شرما کی توجہ اس معاملے کی طرف دلائی۔

انہوں کہا کہ محکمہ نے اسے رواں برس منصوبہ کی اسکیم میں رکھا ہے اس کی منظوری ملتے ہی بجلی لائنوں اور کھمبوں کو تبدیل کیا جائے گا اور کچھ پول ترجیحی بنیاد پر جلد ہی تبدیل کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details