وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وتلار علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایریگیشن اور فلڈ کنٹرول محکمے نے علاقے میں ایک سال خراب ہوئے لفٹ ایریگیشن اسٹیشن کو ابھی بھی ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ سے مقامی زمیندار پریشان حال ہے۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ایک طرف ضلع انتظامیہ کسانوں کی بہتری کے لیے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف حقیقی پہلو میں کچھ نہیں کر رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں وتلار لفٹ ایریگیشن سٹیشن بےکار پڑا ہوا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔