اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پراشان - مہوار میں محکمہ بجلی کی لاپروائی

ریاسی کے سب ڈیژن مہوار میں محکمہ بجلی کی لاپروائی سے عوام کو گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پراشان
بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پراشان

By

Published : Dec 21, 2020, 10:47 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے سب ڈیژن مہوار کے ملائی گاؤں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی آنکھ مچلی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وضہ سے مقامی لوگوں حاص کر طلبا کو کئی مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کے بجلی کے سنگل فییز کی وجہ سے سے ہم اپنا موبائل فون بھی چارج نہیں کر پا رہے ہیں۔

وہیں بٹہوائی جملان سے بھی شکایت کی جا رہی ہے کے گزشتہ کئی روز سے ان کے علاقے جات میں بھی بجلی کی غیر کٹوتی جاری ہے جس سے لوگوں کو بوری طرح متاثر ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی اور حکام تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ جہاں حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل انڈیا کی بات کی جا رہی ہے وہیں سب ڈیژن مہور کے چند علاقوں میں محکمہ بجلی کی بہتر سپلائی دینے میں نا کام ثابت ہوا ہے جس کا خمیازا عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ مہور کے ملائی جملان مالاں بٹہوائی کے ساتھ ہر بار سوتالی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ اکثر صبح شام بجلی کی کٹوتی رہتی ہے جس سے عوم کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی پڑھائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے بجلی کی غیر اعلانیں کٹوتی کو بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں اور اسکولی بچوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details