اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑکوں کی ابتر حالت سے لوگ پریشان، انتظامیہ خاموش - جموں کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2014 سے مسلسل قصبے کی اندرونی سڑکیں خراب ہیں لیکن انتظامیہ اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے-

people suffer due to dilapidated roads in hajin bandipora
سڑکوں کی ابتر حالت سے لوگ پریشان، انتظامیہ خاموش

By

Published : Dec 29, 2019, 5:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے میں سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے- مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کے سبب انہیں آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

سڑکوں کی ابتر حالت سے لوگ پریشان، انتظامیہ خاموش

برہم لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2014 سے مسلسل قصبے کی اندرونی سڑکیں خراب ہیں لیکن انتظامیہ اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے-

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے طلباء کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے کیونکہ علاقہ میں معمولی بارش کی وجہ سے طلباء کا گھروں سے باہر نکلنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ادھر، علاقے میں مریضوں کو بھی ہسپتال آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سڑکوں کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ کئی ٹرانسپوٹرز نے علاقہ کے لئے سروس بھی بند کر دی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مداخلت کر کے لوگوں کی مشکلات کو حل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details