اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تکیہ ماگم کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مسافروں، راہگیروں اور ڈرائیور حضرات کو سڑک کی خستہ حالی سے کئی سارے مسائل درپیش ہیں۔

سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

By

Published : Jun 2, 2020, 6:59 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گہرے گھڈے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں برسات کے موسم میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

لوگوں کے مطابق معمولی بارش سے سڑک نالے کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے راہگیروں، ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو سڑک کی مرمت کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا مگر کسی نے اس معاملے کی جانب توجہ نہیں دی۔

لوگوں کے مطابق کئی سال قبل مذکورہ سڑک کی مرمت کا کام پی ایم جی ایس وائی نے لیا تھا، لیکن کچھ عرصہ گذرنے کے بعد اس میں گڈھے بن گئے جن میں پانی جمع ہوجاتا ہے، جس سے لوگوں کے چلنے پھرنے میں دوشواریا ہو رہی ہے۔

اس مصیبت کا ازالہ کرنے کے لئے اگر چہ لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کی نوٹس میں یہ بات لائی تاہم ان لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی شکایت محکمہ آر اینڈ بی کے پاس لے جائیں۔

اس سلسلے میں لوگوں نے ضلع کے ترقیاتی کمیشنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے درپیش مسائل حل ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details