اردو

urdu

پونچھ: 'بیک ٹو ولیج' پروگرام سے لوگوں میں ناراضگی

By

Published : Nov 28, 2019, 7:04 PM IST

بیک ٹو ولیج کے حوالے سے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلے مرحلے میں جو کام پنچایتوں کے لیے طے کیے گئے تھے، زمینی سطح پر ابھی تک یہ نظر نہیں آ رہا ہے-'

back to village mandi poonch
back to village mandi poonch

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے کے تحت پروگرام کیے جا رہے ہیں۔

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں 27 اور 28 نومبر کو چلنے والے اس بیک ٹو ولیج پروگرام میں تحصیل منڈی کے منڈی بلاک، ساتھرہ بلاک اور لورن بلاک کی پنچایتوں میں پروگرام جاری ہیں۔

پروگرام بیک ٹو ولیج کے حوالے سے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلے مرحلے میں جو کام پنچایتوں میں رکھے گئے تھے زمینی سطح پر وہ کام ابھی تک عمل میں نہیں لائے گئے ہیں'۔

بیک ٹو ولیج پروگرام میں مختلف پنچایتوں میں رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔

لوگوں نے مزید کہا کہ 'اب دوسرے مرحلے سے کیا امید کی جاسکتی ہے کیوں کہ پہلے مرحلہ میں ترقیاتی کام زمینی سطح پر نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں تشویش ہے'۔

وزیٹنگ آفیسرز نے لوگوں کو اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر محکمہ کی جانب سے جو بھی اسکیمیں ہیں وہ زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لیے لوگوں کے مسائل حکومت کے پاس پہنچائیں گے تاکہ وقت پر زمینی سطح پر کام ہوسکے اور عوام کی مشکلات اور مسائل دور ہو سکیں۔'

بیک ٹو ولیج پروگرام میں مختلف پنچایتوں میں رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر لاڈلی بیٹی پروگرام کے تحت محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے مستحقین میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

راجپورہ پنچایت میں تحصیلدار منڈی جاوید اقبال اور بلاک ڈیولپمینٹ کونسل چیئرمین شمیم احمد گنائی نے منڈی میں پروگرام کی نگرانی کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے اچھی پہل قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details