اردو

urdu

By

Published : May 9, 2021, 8:25 AM IST

ETV Bharat / state

پونچھ: جنگلی بکری محکمہ جنگلات کے سپرد

جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں جنگلی بکری کے بچے کو لوگوں نے کتے سے بچاکر بحفاظت محکمہ جنگلات کے افسران کے حوالے کردیا۔ جسے ڈاکٹروں کے ذریعے چیک اپ کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

People rescued the wild goat and handed it over to the forest department officials
People rescued the wild goat and handed it over to the forest department officials

جنگل سے بھاگ کر پونچھ نگر میں پہنچی جنگلی بکری کو مقامی لوگوں نے کتے سے بچا کر محکمہ جنگلات کے افسران کے حوالے کردیا۔

پونچھ: جنگلی بکری محکمہ جنگلات کے سپرد

مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق ہفتہ کو دوپہر کو نگر کے گھودی ناڈ علاقے میں نالے کے نزدیک جھاڑیوں میں ایک جنگلی بکری کے بچے کو دیکھا گیا جسے آوارہ کتے اپنا شکار بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

لوگوں نے وہاں سے بچا کر محکمہ جنگلات کے افسران کو خبر دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے افسران سے پہلے محلے کے لوگوں نے جنگلی بکری کو بحفاظت پکڑ لیا۔ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ بچہ کو محکمہ جنگلات کے افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلا ت کے افسر محمد اشرف چوہان نے کہا کہ لوگوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ بکری کے بچے کو ڈاکٹروں کے ذریعے چیک اپ کرانے کے بعد جنگل میں چھوڑا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details