اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی قبول نہیں: عمرعبداللہ - kashmir latest

سرینگر میں واقع پارٹی کے نوائے صبح دفتر میں کارکنان سے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جتنا پارٹی کہہ رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے سے جمہوریت کی جیت ہوئی۔

دفعہ 370 کی منسوخی قبول نہیں: عمرعبداللہ
دفعہ 370 کی منسوخی قبول نہیں: عمرعبداللہ

By

Published : Dec 23, 2020, 3:13 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج سے جموں و کشمیر کی عوام نے بھارتیہ جتنا پارٹی کے پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو بھاری اکثریت سے کہا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں۔

دفعہ 370 کی منسوخی قبول نہیں: عمرعبداللہ

سرینگر میں پارٹی کے نوائے صبح دفتر میں کارکنان سے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جتنا پارٹی کہہ رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بھاجپا یہ کہہ رہی ہے تو پھر انکو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے انکے پانچ اگست کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر ہے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج میں نیشنل کانفرنس نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متحدہ طور پر گپکار الائنس نے 110 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے اور بھاجپا نے 75 سیٹوں پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔ جن میں سے بیشتر سیٹیں جموں کی ہیں۔ بی جے پی کو کشمیر میں صرف تین سیٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج دیکھ کر اب حکمران جماعت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد نہیں کرائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کے نتائج گپکار الائنس کے خلاف ہوتے تو وہ ڈھنڈورہ پیٹتے کہ عوام ان کی حمایت نہیں کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر نیشنل کانفرنس علیحدہ یہ انتخابات لڑتی تو انہیں مزید سیٹیں جیتی ہوتیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details