شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبے کے محلہ امرگڑھ تارت پورہ میں رہائشیوں نے سڑک کی خستہ حالی اور اس کی مرمت نہ کرنے پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف شدید مظاہرے کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
انہوں نے کہاکہ سڑک کی اس خستہ حالی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہندواڑہ: سڑک کی خستہ حالت پر لوگوں کا احتجاج کہا جارہا ہے کہ اگرچہ پی ایم جی ایس وائی محکمہ نے دو سال قبل شہرکوٹ۔ پھلمرگ روڈ کی مرمت کی گئی تھی لیکن لون محلہ کے سڑک کی مرمت نہیں کی جا رہی ہے۔ اگرچہ حکام کو اس بارے میں معلومات بھی ہے تاہم وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل تمام نظر بند رہنماؤں کی رہائی کا امکان
مقامی باشندوں نے کہا کہ تھوڑی بارش کے بعد یہ سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس پر گاڑی چلنا تو دور پیدل سفر کرنا بھی دشوار ہے۔
وہیں مقامی باشندہ آصف نے کہا کہ اگرچہ شہرکوٹ۔ پھلمرگ روڈ پر 3 کروڑ روپئے خرچ ہو رہے ہیں لیکن وہ یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ لون محلہ کے سڑک پر مرمت کا کام کیوں نہیں ہورہا ہے۔
لون محلہ امرگڑھ تارت پورہ ہندواڑہ کے رہائشوں نے آج سڑک کی خستہ حالی اور اس کی مرمت نہ کرنے پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔